بی جے پی حکومت سب سے ناکام سرکار ثابت ہوئی ،مودی صرف باتھ روم میں جھانکنے کا ہنر جانتے ہیں:راہل گاندھی

بھگوانپور
(ملت ٹائمز؍جمال احمد صدیقی)
بھگوان پور قصبے میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کاآج روڈ شو ہوا، صبح تقریبا 10بجے مسٹر گاندھی بذریعہ ہیلی کاپٹر چڑیالہ میں آئے اور پھر وہاں سے خیلپور سے بھگوانپور کے راستے پوہانہ تک کا روڈ شو کیا
بھگوانپور سے کانگریس امیدوار ممتا راکیش کے دفتر پر تھوڑی دیر کے وقفے میں مسٹر گاندھی نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا اور کہاکہ بی جے پی سرکارسب سے ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے اور ملک کی عوام عاجز آچکی ہے۔انہوں نے نریندر مودی کو زبر دست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ صرف باتھ روم میں جھانکنے کا ہنر جانتے ہیں، دوسری طرف بی جے پی امیدوار سبودھ راکیش کے چناوی جلسے میں محترمہ ہیما مالنی نے بھی کانگریس پر جم کر وار کیا اور کہاکہ ملک کی بربادی کیلئے کانگریس حکومت ذمہ دار ہے جس نے ساٹھ سالوں تک حکومت کی ہے ۔