فاصلہ برقرار رکھنے کے پیشِ نظر کھولی گئی مسجد نبوی کی چھت، آج سے ادا کر سکیں گے نماز

الریاض: مدينہ منورہ ميں مسجد نبوی کی چھت آج سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اب نماز فجر، مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد نبوی کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد کی چھت نمازیوں کی بڑھتی تعداد اور فاصلہ برقرار رکھنے کے پیش نظر کھولی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائيں گی۔ واضح رہےکہ سال 2020 میں کورونا وائرس کے باعث حکومت سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے لئے لوگوں کی تعداد محدود  کردی  تھی۔