پوپلر فرنٹ اور ایس ڈی آئی کی مشترکہ ٹیم نے مقتول شمشیر کے لواحقینوں سے کی ملاقات

پوپلر فرنٹ اور ایس ڈی پی آئی کی مشترکہ ٹیم نے سمستی پور ضلع کے چک مہسی گاؤں پہنچ کر مقتول محمد شمشیر عرف ہیپی کے لواحقینوں سے ملاقات کر قتل کے واقعات کی جانکاری لی اور ہر ممکن امداد فراہم کرانے کی یقین دھانی کرائی. اس کے بعد ٹیم کو لوگوں نے چک مہسی تھانہ پہنچ کر معاملے کی جانکاری لینے کے بعد جلد از جلد قصورواروں کو گرفتار کرنے کی مانگ کی. پولس اہلکاروں نے یقین دلایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا.

مقتول کی ماں سہانہ پروین و دیگر لواحقینوں نے بتایا کہ 30 دسمبر کو بربھات چودھری اور سنجیے چودھری شمشیر کو گھر سے بلاکر لے گئے اور اس کا قتل کردیا لاش کو مدھوبنی میں لے جاکر پھینک دیا. اگر پولس والے وقت پر کاروائی کرتے تو اس کی جان بچ جاتی. پولس کی لاپرواہی کے خلاف گزشتہ روز کلیان پور میں سڑک جام کیا گیا اس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا. لواحقینوں میں دہشت کا ماحول ہے. پولس سے حفاظتی انتظامات کئے جانے کی مانگ کی گئی ہے. ٹیم میں ریاض احمد. محمد شہزادے. محمد ارشاد. محمد مرتضی وغیرہ شامل تھے۔