نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پیرکواتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرنشانہ لگایا۔راہل گاندھی نے یہ حملہ ان خبروں کو لے کر کیا، جس میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے دلت خاندانوں کو خود کو صاف رکھنے کے لئے صابن بانٹے گئے۔راہل گاندھی نے اس خبر کا حوالہ دیا، جس میں وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کے جمعرات کے دورے سے پہلے کشی نگر ضلع کے مےن پور دیناپٹٹی گا¶ں کے خاندانوں کو صابن، خوشبو اور شیمپوبانٹے گئے تھے۔اس پرراہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کر کے پوچھاکہ مجھے بتائیے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اپنی گندی ذہنیت کو صاف کرنے کے لئے کون سا صابن استعمال کرے گی۔کشی نگر کے مےنپر دیناپٹٹی گا¶ں کے خاندانوں کو یوگی آدتیہ ناتھ کے جمعرات کے دورے کے دوران عوامی پروگرام میں شرکت سے پہلے دو صابن اور شیمپو خود کو صاف کرنے کے لئے دی گئی تھی۔