پٹنہ(ملت ٹائمز۔اشفاق ساقی)
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کے بعد نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے کہاہے کہ نتیش کمار کے ساتھ منگل کوعام ملاقات ہوئی۔اس سلسلے میں جیسی باتیں میڈیا میں کہی جا رہی ہیں ویسا کچھ نہیں ہے۔جب ان سے پوچھاگیاکہ کیا نتیش کے کہنے پراستعفیٰ دیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیں پارٹی اراکین کالیڈرمنتخب کیاہے۔پارٹی جیسا کہے گی ویساکروں گا۔اس مسئلے پرعوام کوصفائی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کے درمیان جا¶ں گا اور ساری بات بتا¶ں گا۔اس سوال کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہاکہ کیمپ آفس سے فائل نمٹا رہا ہو۔مجھ پرہوئے کیس پر میڈیا سے بات کرتا رہوں گا۔اس کا بہار حکومت کے کام کاج سے اس کا لینا دینا نہیں ہے۔