لال قلعہ کی فصیل سے مودی کی مذہب میں مداخلت : تین طلاق کے نام پر اسلام کو بنایانشانہ

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
آج یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے کی گئی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے جہاں بہت ساری باتوں کا تذکرہ کیا وہیں انہوں نے مذہب اسلام پر حملہ بولانا اور ایک خاص مذہب پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تین طلاق کے خلاف تحریک چلانے والی بہنوں کو میں سلام کرتاہو ں۔
اپنی تقریر میں مودی نے کہاکہ تین طلاق کی شکار بہنوں نے ملک میں تحریک چھیڑی ہے، انہوں نے اس تحریک کے ذریعہ دانشوران کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے، اس تحریک کو چلانے والی بہنوں کو میں دل سے ہیلو کرتا ہوں، ہندوستان ان کی پوری مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ طلاق مسلمانوں کو آپسی اور شرعی مسئلہ ہے ،شروع سے مسلمان اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کا یہ موقف ہے کہ حکومت اور عدلیہ کو ہمارے طلاق اور دیگرعائلی مسائل میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے واضح رہے کہ چند ہی دنوں میں سپریم کورٹ سے تین طلاق پر فیصلہ صادر ہوناہے ایسے موقع پر مودی کا بیان اور تین طلاق کا تذکرہ کسی گہری سازش کا شاخسانہ لگ رہاہے۔

مکمل تقریر کیلئے یہاں کلک کریں