میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے خاندان سے کوئی اور فوج میں جائے، دیش کی میڈیا بھی ذمہ دار ،شہید فوجی کی ماں کادرد 

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
فوج میں مارے گئے کیپٹن کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے خاندان میں کوئی اور انڈین فوج میں جائے، فوج کے پاس اتنا بھی فنڈ نہیں ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو پہاڑوں پر چڑھنے کے لئے جوتے لے کر دے سکے۔ ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ماؤں کا کیا قصور ہے جن کے نوجوان ہلاک ہو گئے۔ فوج نے ایسے نوجوانوں کو کیوں بھیجا جن کی ابھی ٹریننگ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ فوج کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لئے وردی تک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج میں وہی لوگ آ رہے ہیں جن کو کوئی اور نوکری نہیں ملتی۔انہوں نے میڈیا کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہاکہ میڈیا والے صرف شہید شہیدکا رٹا لگاتے ہیں اور موت کی حقیقت نہیں بتاتے ہیں کہ کیوں موت ہوئی ،کس وجہ سے ہوئی اور کیا خامیاں ہیں فوج میں ۔

SHARE