نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
ریزرو بینک آف انڈیا نے25 اگست کو 200 روپے کا ایک نیا نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے یہ نوٹ مہاتما گاندھی (نیو) سیریز کے تحت جاری کیا جائے گا، یہ آر بی آئی کے کچھ منتخب کردہ دفاتر اور کچھ بینکوں میں سب سے پہلے جاری کیا جائے گا، آر بی آئی نے نوٹ نمونے جاری کردیئے ہیں اور خصوصیات کے بارے میں معلومات دے دی ہے ، وضاحت میں کہاگیا ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 200 روپئے میں ٹرانزیکشن آسان ہو جائے گا، حال ہی میں، حکومت نے 22 سال کے وقفہ کے بعد ایک روپے کا نوٹ دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سال 1994 میں ایک روپے کا نوٹ بند کیا گیا تھا، اس کے بعد، دو روپے اور پانچ روپے کا نوٹ بھی بند کر دیا گیا تھا تاکہ پرنٹ پریس میں بڑی رقم شامل ہوں۔
آئیے جانیں 200 روپے کے نوٹ سے متعلق ضروری چیزیں
یہ پہلی بار ہوگا کہ ملک میں 100 روپے اور 500 روپے کے درمیان ایک نوٹ جاری کیا جائے گا۔
آر بی آئی نے کہا ہے کہ نوٹ کے پیچھے سانچی اسٹیپوپ کا خاکہ دیا گیاہے ،
نوٹ کابنیادی کلر پیلا رکھا گیا ہے اور مہاتما گاندھی کی تصویر نوٹ کے وسط میں ہے۔
سامنے اور پیچھے میں بہت سارے ڈیزائن، ہندسی پیٹرن، اور خاص قسم کے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
نوٹ کے آخری حصے میںسوچھ بھارت کا لوگو ہے اورکس سال میں نوٹ پرنٹ کیا گیاہے۔
گزشتہ سال نومبر میں نوٹ بندی کے اعلان کے بعد ریزرو بینک نے 500 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا اور ساتھ ہی 2000 روپے کا نوٹ پیش کیا تھا۔