ایس ڈی پی آئی کی عوام مہم ‘ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت ‘بھیڑ تنتر کے خلاف کوٹہ راجستھان میں امڈا عوامی سیلاب

کوٹہ (ملت ٹائمز پریس ریلیز)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کی عوامی مہم ‘ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت ‘جو گزشتہ یکم اگست سے جاری ہے ا س مہم کے حصے کے طور کوٹہ راجستھان میں انعقاد کئے گئے ریالی میں ہزاروں تعداد میں عوام شریک رہے۔ ریالی ملٹی پرپس اسکول کے قریب سے شروع ہوکرسبزی منڈی،گیتا بھون، سرور ٹاکیس روڈاو ر نیا پورا سے ہوتے ہوئے کوٹہ ضلعی کلکٹریٹ پر اختتام پذیرہوئی۔ ریالی کے اختتا م میں پارٹی وفد نے ضلعی کلکٹر کے توسط سے صدر جمہوریہ کے نام میمورینڈم پیش کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر محمد رضوان خان، ریاستی نائب صدر سیتارام کھوئیوال،پاپولرفرنٹ کے ریاستی صدر محمد آصف،ایس ڈی پی آئی کوٹہ ضلعی صدر ظفر چشتی نے مذمتی تقاریر کیں۔ ضلعی جنرل سکریٹری نوید اختر نے صدر ہند کو دیئے گئے میمورینڈم کو پڑھ کر سنایا اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ اس احتجاجی ریالی میں کانگریس مائنارٹی شعبہ کے ضلعی صدر عبدالکریم خان، سماجی کارکن وجئے پالوال، سینئر اڈوکیٹ موہن لال راﺅ، نیشنل پرتاب فاﺅنڈیشن کے صدرراجندراسمن نے بھی عوام سے خطاب کیا۔ ریالی میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق حسین، محمد حنیف، ظفر احمد امین، آٹو یونین کے صدر انیس رائن،سماجی کارکن راجارام کرم یوگی،جنگل شاہ بابا کے صدرعبدالعزیز جاوا، مسلم جنرل اسمبلی کے ضلعی صدر سونو عباسی، سابق صدر صادق قریشی،شاہد قریشی، غوثیان کمیٹی کے صدر صابر غوثی،نائب صدر انور غوثی،تحریک اردو کے کنوینر ذاکر حسین،سمیت ہزاروں کی تعداد میں خواتین سمیت پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔