پیرس(ملت ٹائمزایجنسیاں)
فرانسیسی وزیر خارجہ یاں ایو لی درِیاں نے خبردار کیا ہے کہ شمالی عراق کے ریفرنڈم کی صورت میں مشرق وسطی ایک نا ختم ہونے والے بحران کا حصہ بن جائے گا۔ وزیر خارجہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق کو چاہیئے کہ وہ مرکز کے ساتھ ملک کی تعمیر نو میں ہاتھ بٹائے جس کےلئے مفاہمت کا راستہ منتخب کرنا ضروری ہے۔
ایو لی دریاں نے خبردار کیاکہ شمالی عراق کی خود مختاری کا اعلان مشرق وسطی میں بحرانوں کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر دے گا۔





