ماسکو۔12دسمبر(ایجنسیاں)
یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قراردیئے جانے کے فیصلہ کی جہاںدنیا بھر میں شدید مذمت ہورہی ہے وہیں روسی بھی اس میں شریک ہیں اور وہ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف صدائے اجتجاج بلند کئے ہوئے ہیں ۔ techdisease.com کی رپورٹ کے مطابق روسی شہریوں نے گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو میں فلسطینی سفارتخانے کے باہر ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے، جس میں انہوں نے اس امریکی اعلان کی مذمت کی اور اسے مسترد کرنے کا اعلان کیا۔





