رام اللہ11 فروری (ایجنسیاں)
فلسطین کے صدرمحمودعباس نے وزیراعظم نریندر مودی کو’گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین‘اعزازسے نوازاہے۔بھارت اورفلسطین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں پی ایم مودی کی شراکت کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کے اختتام کے بعد فلسطین کے صدر عباس نے وزیر اعظم مودی کو’گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین‘ سے نوازا۔واضح ہو کہ بھارتی وزیر اعظم مودی فلسطین کے سرکاری دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ گرینڈ کالر’ غیر ملکی وزیر اعظم ،شاہان ، سربراہان مملکت کو دیا جانے والا فلسطین کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سعودی عرب کے شاہ سلمان، بحرین کے شاہ حماد، چین کے صدر شی چنپھگ اور دیگر سربراہان مملکت کو پیش کیاجاچکا ہے ، سپاس نامہ میں لکھا ہے کہ یہ اعزاز موثر قیادت اور ان کی شاندار قومی اور بین الاقوامی قد کو دیکھتے ہوئے ، فلسطینی قوم اور بھارتی جمہوریہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں ، خطہ میں امن برقرار رکھنے ، اور فلسطینی قوم کی آزادی کے حق میں اپنی حمایت پیش کرنے کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو وہاں کے لوگوں کے مفادات کے سلسلے میں ہندوستان کی عہد بندی کے تئیں آج یقین دہانی کرائی اور امیدظاہر کی کہ فلسطین پرامن طریقے سے جلد ہی ایک آزا د اور خودمختار ملک بنے گا۔متحدہ عرب امارات، عمان اور فلسطین کے چار روزہ دورہ کے دوران یہاں پہونچے مسٹر مودی نے مسٹر عباس کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ فلسطین کی خوشحالی اور امن کے لئے بات چیت کا راستہ ہی واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعہ یہاں تشدد ختم کی جانی چاہئے اور امن کا راستہ نکالنا چاہیے۔





