دربھنگہ (پریس ریلیز)
دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی محمد عارف اقبال کو الیکڑانک میڈیا ETV بھارت (اردو) نے اپنا نمائندہ (Reporter)مقررکیا ہے اورانہیں سیمانچل کے ضلع ارریہ و مضافات کی ذمہ داری سوپنی ہے۔ جہاں وہ مسلم مسائل، حکومت کے تحت اقلیتی منصوبوں کا نفاذ، کالج یونیورسٹی میں اردو کی صورت حال اور دیگر کاموں کو انجام دیں گے۔معلوم ہو کہ عارف اقبال صحافت کا باریک تجربہ رکھتے ہیں اور عرصہ سے میڈیا سے وابستہ رہے ہیں۔انہوں نے پٹنہ یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے ماس کمیونکیشن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دہلی یونیورسٹی سے ایم اے کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے،علاوہ ازیں مختلف موضوعات پر مضامین لکھتے رہے ہیں۔ان کی دو کتابیں ”باتیں میر کارواں کی“ اور ”امیر شریعت سادس، نقوش و تاثرات“ مقبول عام ہیں۔ عارف اقبال کے ای ٹی وی سے منسلک ہونے پرمتعلقین، احباب اور بہی خواہوں نے مبارک باد و دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ مبارک باد پیش کرنے والوں میں مولانا اشتیاق احمد(شیخ الحدیث مدرسہ جامع العلوم مظفرپور)،ڈاکٹر شکیل احمد(قومی ترجمان کانگریس)، رویش کمار(سینئر صحافی و نیوز اینکر)،منوج کمار جھا(ایم پی و قومی ترجمان، راجد)، محفوظ عالم (سینئر صحافی نیوز 18)، صفی اختر(آل انڈیا ملی کونسل)، مفتی محفوظ الرحمن عثمانی(مہتمم جامعۃ القاسم)، پروفیسر شاکر خلیق(سابق صدر شعبہ متھلا یونیورسٹی)، قاری محمد صہیب(ریاستی صدر، یوتھ ونگ، راجد)،سوہن یادو(وارڈ کاؤنسلر)، نظر عالم (صدر مسلم بیداری کارواں)، ڈاکٹر عبد الودود قاسمی،مفتی احمد نادر القاسمی(اسلامک فقہ اکیڈمی)، ڈاکٹر ابو بکر عباد(دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹر دانش حسین خان(دہلی یونیورسٹی)، غفران ساجد قاسمی(چیف ایڈیٹر بصیرت میڈیا گروپ)، شاہنواز بدر قاسمی(چیف ایڈیٹر تازہ ترین میڈیا گروپ)، ڈاکٹر عبد المتین قاسمی(بیورو چیف دربھنگہ تاثیر)، نوشاد عثمانی(چیف ایڈیٹر اسٹار نیوز ٹوڈے)ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب(سینئر صحافی)، عبد القادر شمس(سینئر صحافی)،نورالسلام ندوی(سینئر صحافی)، شمس تبریز قاسمی(چیف ایڈیٹر ملت ٹائمز)، منصور عالم عرفانی(ایڈیٹر تازہ ترین میڈیا گروپ)،ڈاکٹر منصور خوشتر(بیورو چیف قومی تنظیم)، عرفان احمد پیدل(بیورو چیف پندار)، مفتی آفتاب عالم غازی(مہتمم معہد الطیبات) اور ڈاکٹر منور عالم راہی(صدر، بزم رہبر) وغیرہ کے نام شامل ہیں۔