بیت المقدس مسلمانوں کا قبلۂ الاول ہے، اس کی تباہی کسی مسلمان کو برداشت نہیں: ترکی

انقرہ: فلسطین کے معاملے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، کیونکہ فلسطین سے مسلمانوں کا تعلق احترام اور ایمان کا ہے، کیونکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسرائیل بیت المقدس کو تباہ کرنا چاہتا ہے.
ترکی کے وزیر خارجہ نے فلسطین کو لے کر سرخ لکیر جاری کردی ہے، وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، اور قدس کی آزادی تک اور اس وصولی تک کے لئے حمایت جاری رکھیں گے.
رپورٹ کے مطابق مولود چاوش اوغلو نے جمعرات کی رات کو انقرہ میں فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض مولکے سے ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی اور امریکی حمایت کی وجہ سے صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیل قدس کے بارے میں منفی قدم اٹھا رہا ہے.
اسی طرح ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کر کے اسرائیل کو اور حوصلہ مند بنا دیا ہے. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ترکی کا زاویہ بالکل واضح ہے اور ہر حال میں استنبول میں اسلامی کوآپریٹیو تنظیم کے اجلاس میں جو فیصلے لئے گئے ہیں انقرہ انہیں عملی بنائے جانے کی سمت میں مکمل کوشش کرے گا.

SHARE