تعاون ٹرسٹ کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم

نئی دہلی (پریس ریلیز) پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی تعاون ٹرسٹ نے غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں میں 500 کمبل تقسیم کیا جس سے ضرورت مندوں کو بڑی راحت ملی ۔
تفصیلات کے مطابق 29 دسمبر 2019 کو 150 کمبل نئی دہلی کے شرم وہار کالونی میں تقسیم کیا، مزید 150 کمبل اوکھلا ریلوے اسٹیشن کے نزیک واقع گاندھی کیمپ میں 30 دسمبر کو تقسیمِ کیا گیا۔
علاوہ ازیں 31 دسمبر 2019 اور یکم جنوری 2020 کو بھی بٹلہ ہاؤس کے پہلوان چوک اور ایچ آر پلک اسکول کے مضافات میں واقع جھگی اور جھونپڑیوں میں 200 کمبل تقسیم کئے جائنگے ۔
تعاون ٹرسٹ ملک کا ایک معروف رفاہی اور غیر حکومتی ادارہ ہے، جو پچھلے یتس سالوں سے ملک کی مختلف ریاستوں میں بلا تفریق مذہب و ملت اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہاہے۔ قدرتی آفات اور اجتماعی تشدد سے متاثرین کے لئے خالص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف اور بازآبادکاری کا کام کررہا ہے۔ سردی کے موسم میں نادار اور ضرورت مندوں میں کمبلوں کی تقسیم ٹرسٹ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ۔اب تک 109475 لوگوں نے ٹر سٹ کے مختلف پروگراموں اور منصوبوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں