برطانیہ میں شدید گرمی کی وارننگ

لندن(اےیو ایس ) برطانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ,جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے .برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتےملک میں موسم گرم رہےگا اور اسکے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے حبس بھی ہوگی .ملک کے جن علاقوں میں یہ وارننگ جاری کی گئی ہے ان میں دار الحکومت لندن بھی شامل ہے .ملک میں محکمہ صحت کے جانب سے لوگوں کو خبردار بھی کیا گیا ہےکہ شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں .عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور دن کے وقت سورج سے بچیں (ملت ٹائمز(

SHARE