امریکی فوج کی طالبان کے قید خانے پر بمباری، 17افغان فوجی اہلکار ہلاک

کابل(ملت ٹائمز)افغانستان میںامریکی فورسز کی طالبان کے زیر انتظام جیل پر کی گئی بمباری میں 17افغان فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق 26اگست کو افغان ضلع ناد علی میں واقع افغان طالبان کی زیرانتظام جیل پر کی گئی امریکی طیارے کی بمباری میں ہلاک 32افراد میں سے 17افغان نیشنل آرمی کے اہلکار تھے۔ایک روز قبل افغان صوبہ ہلمند کے گورنراور مقامی سکیورٹی حکام نے کہا تھا کہ مرنے والے تمام افراد عسکریت پسند تھے۔
امریکہ اب تک افغان فوج کو کل کتنی رقم کے ہتھیار فراہم کرچکا ہے؟تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
عرب میڈیا ’البوابہ‘اور پژواگ افغان نیوزکے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد عسکریت پسند نہیں تھے بلکہ ان میں 17ملکی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں شامل محمد نبی نامی ایک افغان اہلکار نے فوجی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 215ویں مے ونڈملٹری کور کے اہلکار ہیں اور انہیں ایک ماہ قبل دیگر چھ ساتھیوں سمیت طالبان نے گرفتار کرلیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نادعلی کے علاقہ لشکر گاہ قائم اس قید خانہ میں ان کے ساتھیوں کے علاوہ دیگر 34افغان فوجی اہلکاربھی قید تھے۔