سری نگر (ملت ٹائمز)
وادی کشمیر میں 8ماہ بعد دوبارہ اسکولوں میں رونق لوٹتی نظر آرہی ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے وادی میں تشدد اور پتھر اؤ کے واقعات شروع ہوگئے تھے ، ان واقعات میں کئی اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیاتھا، حالات کو قابوسے باہر ہو تا دیکھ کر جموں و کشمیر حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا ، حالانکہ بعد میں تشدد میں کچھ کمی آگئی تھی، لیکن برف باری کی وجہ سے وہاں پر اسکول کھولے نہیں جا سکے، لیکن اب موسم صاف ہو گیا ہے اور دھوپ بھی کھلنے لگی ہے، اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے پھر سے اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔وہیں طلبا ء اور والدین کو بھی امید ہے کہ یہ سال ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، کافی دنوں بعد اسکول پہنچے بچوں کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں طورپر نظرآئے ۔واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ دنوں حالات کافی خراب تھے ، کافی لمبے وقت تک کئی علاقے کرفیو کی زد میں رہے ، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا