ریپ کے مجرم بابا رام رہیم کو سنائی جاسکتی ہے موت کی سزا ،پالتو دہشت گردوں کی جانب سے شدید فساد کا خطرہ ،ہریانہ میں فوج نے سنبھالی کمان

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ بابارام ہیم کو سادھیوں کے ساتھ ریپ کا مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد ہریانہ ،پنجاب ،دہلی اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں بھڑکے تشدد فسادات فی الحال قابو پالیا گیا ہے لیکن اس فساد کے مزید بھڑکنے کا اندیشہ اور یہ اندیشہ اورقوی ہوگیا جب یہ خبر سامنے آنے لگی ہے کہ ریپ کے مجرم گرمیت رام رہیم کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت موت کی سزا سنائے گی
متعدد چینلوں کی رپوٹ کے مطابق ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرو رام رہیم سنگھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج سزائے موت سنائیں گے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے سچا سودا کے کئی اہم افراد کی سزا سنانے کے موقع پر متوقع فسادات کے حوالے سے سچا سودا کے لینڈ لائن نمبروں سے ہی حالات کو خراب کرنے کے بارے میں دی جانے والی ”ہدایات “پر فون کال بھی ٹریس کی ہیں۔
واضح رہے کہ گرو رام رحیم سنگھ کو کل سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج جیل میں ہی کیس کی سماعت کریں گے اور وہیں پر انہیں موت کی سزا سنائے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اس موقع پر فوج نے پنجاب اور ریاست ہریانہ کا مکمل کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جبکہ حکومت نے شرپسندوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔