راجدریلی میں22پارٹیوں کا عزم مصمم ، 2019کے لوک سبھا انتخابات میں نہیں جیتنے دیں گے بی جے پی کو

پٹنہ سے ملت ٹائمز کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر نزہت جہاں کی خاص رپوٹ
آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے اتوار کو یہاں تاریخی گاندھی میدان میں ”بی جے پی بھگاﺅ، دیش بچا¶“ریلی میں 22جماعتوں کے رہنما¶ں اور نمائندوںکولاکرخاص طور پر وزیر اعلی نتیش کمار پر جم کر بھڑاس نکالی اور بی جے پی پر حملہ بولا۔بہار میں مہاگٹھ بندھن کو اسمبلی انتخابات میں ملی کامیابی کے طرز پر 2019کے لوک سبھا انتخابات میں سیکولر پارٹیوں کو متحدہو کر بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر مقابلے کا عزم کیا۔اسٹیج پر موجود ممتا بنرجی، شرد یادو، اکھلیش یادو، غلام نبی آزاد، بابو لال مرانڈی، ہیمنت سورین، طارق انور، جینت کمار چودھری، سدھاکر ریڈی جیسے لیڈروں نے خطاب میں اس پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا پیغام پڑھا گیا ۔
لالو کے ون مین شو کے طور پر منعقد اس ریلی میں گاندھی میدان میں رہنما¶ں کو سننے دیکھنے کے لئے جتنی بھیڑ جمع رہی اس سے کہیں زیادہ سڑکوں پر گاندھی میدان جاتے اور وہاں سے آتے نظر آئے۔ریاست کے 18اضلاع میں سیلاب کے باوجود، گاندھی میدان سمیت پٹنہ کے تمام بڑے راستے لوگوں سے بھرگئے۔اقتدار سے باہر ہونے کے بعد آج لولا کی ریلی نے پٹنہ میں 1992میں اقتدارمیں آنے بعد پہلی ریلی کی یادتازہ کردی۔بڑی تعداد میں نوجوانوں نے ریلی میں حصہ لیا۔

تقریبا چار گھنٹے کی ریلی کے دوران ہلکی بارش کے باوجود، خوشگوار موسم کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ تھی۔لالو نے اسے اندرا خدا کی طرف سے خوشبو چھڑکاﺅ، رابڑی دیوی نے اندرا کا آشیرواد اور تےج پرتاپ نے بھگوان کرشن کی کرپا پا مان ریلی کی کامیابی پر خوشی ظاہر کی۔
ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اپوزیشن کا ہدف ر ہے۔جے ڈی (یو)کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر پابندی کے باوجود، شرد یادو نے ریلی میں حاضری دی اورآتے ہی لالوسے گلے ملے۔انہوں نے نتیش کمار کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمارا سایہ ہی ہم سے بغاوت کررہا ہے،جن لوگوں نے بہار میں 11کروڑ لوگوں کو مینڈیٹ کی توہین کرکے مہاگٹھ بندھن توڑا ہے، انہیں ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ بہار میں یہ قائم ہے اور اسی طرح کا وہ قومی سطح پر مہاگٹھ بندھن بنا کر دم لیں گے۔انہیں عہدے کی کوئی خواہش اور لالچ نہیں ہے،اصولوں کی بنیادپر لڑیں، ملک نازک حالت میں ہے،ہر روز 30کسان خودکشی کر رہے ہیں،گائے کے نام پرقتل ہورہاہے،رام رحیم کے ساتھ ہریانہ پنجاب میں حالیہ تشدد سیاسی وجوہات سے ہے۔
شرد نے کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے،43مقدمات کا سامنا کیا ہے،19اگست کوان کے 18حامی طلبہ اورطالبات کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسی گاندھی میدان میں پانچ سال تک ایک عظیم اتحاد بنانے کے اعلان کے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا،لوگوں کی توقعات کو توڑنے سے ہمیں تکلیف ہوئی ہے،ملک کی حالت خراب ہے،کسانوں کا قتل عام ہے،گائے کے نام پرقتل ہورہاہے،انتخابی وعدے مکمل نہیں ہورہے ہیں،جمہوریت میں صرف وعدے کی ہی قیمت ہے۔