واشنگٹن (ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ”ایوانکا “نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے حکومت کا ایک تاریخی قدم قرار دیدیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں ایوانکا کا کہنا تھا کہ خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کا خاتمہ ہونے کے بعد آج کے دن کو تاریخی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔میری رائے میں سعودی حکومت نے درست سمت میں یہ ایک بڑا اور اہم قدم اٹھایا ہے۔





