کاماں ،میوات (ملت ٹائمزمحمد سفیان سیف)
گذشتہ روز دیر شام میوات کے قصبہ کاماں میں ایک عصری ادارے کی سنگ بنیاد رکھنے کے کیلئے نوجوان شاعر عمران پرتاپ گڑھی آمد ہوئی۔ وہ کانگریس کے ریاستی جنرل سیکرٹری مقصود خان و الحاج سبحان خان ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کی دعوت پر کاماں آئے تھے ۔اس سے قبل عمران پرتابھ گڑھی نے خطہ¿ میوات کے ضلع پلول نوح کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کیا بعد ازاں اپنے دوست مقصود خان کے قصبہ کاماں پہنچ کر ایک اسکول کا سنگ بنیاد رکھا وہیں سنگ بنیاد سے قبل موصوف نے میوات کے تاریخی گاوں روپڑاکا کا دورہ کر شہیدی مینار کی زیارت کی آپ کو بتادیں شہیدی مینار روپڑاکا گاوں کے سینکڑوں شہیدان وطن کی آزادی کی خاطر دی گئی قربان کی علامت کے طور پر تعمیر کرائی گئیں تھیں۔ علاوہ ازیں میوات کے بیسرو گاوں میں ایک معیاری اسکول کا بھی دورہ کر لوگوں سے مخاطب ہوئے دیر رات میںمیوات کی مثالی دینی وعلمی درسگاہ الجامعہ العربیہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا کا دورہ کر ہزاروں طلبہ و اساتذہ کے درمیان قوم و ملت کے تئیں اپنی کاوشوں کا برملا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت کی بہتری اور فلاح کے خاطر جب بھی کوئی ضرورت پیش آئی ملت ہندیہ کی زبان بن کر نظم اور نثر میں بے باکانہ انداز میں خدا کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے جان کی پرواہ کیے بغیر عملی میدان میں کود پڑا ہوں اور ان شاءاللہ تادم حیات اس پر پابند عہد رہوں گا۔ اس موقع پر موصوف نے مدرسہ محمدیہ میل کھیڑلاطلبہ کی میٹھائی کی خاطر نقد ۰۲ہزار روپے دیتے ہوئے دعا خیر کی درخواست کی۔ اس سے قبل رئیس الجامعہ مولانا محمد راشد قاسمی نے عمران پرتاپ گڑھی کا پر جوش انداز میں طلباءمدرسہ سمیت والہانہ استقبال کیا ۔اور ان کی آمد کو ادارے کے لیے خوش نصیبی قرار دیا ۔