لندن(ملت ٹائمزایجنسیاں)
سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی مخالفت ہماری بہت بڑی غلطی تھی،ہمیں حماس کومذاکرات کے ذریعے قومی دھارے میں لایاجاناچاہئے تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ حماس کی مخالفت ہماری بہت بڑی غلطی تھی، اسرائیل کو تسلیم کرانے کےلئے حماس پر دباﺅ ڈالا گیااور اس وقت ہم نے جارج ڈبلیو بش کے دباﺅ پرغلط فیصلہ کیاتھا۔





