واشنگٹن (ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرمیسج لکھناایساہی ہے جیسے ٹائپ رائٹرپرلکھنا،سوشل میڈیاپر پیغام براہ راست دنیا تک پہنچ جاتاہے،امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاکے استعمال کے بغیرصدارتی الیکشن نہیں جیت سکتاتھا،براہ راست پیغام سے غیرشفاف میڈیاکوریج سے بچ جاتاہوں،ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پیغام رسانی کابہت زبردست پلیٹ فارم ہے ،اگر کوئی میرے بارے میں کچھ کہتاہے توفوراًجواب دے دیتاہوں۔





