امریکہ میں بغاوت کے آثار،فوجی سربراہ کا صدر کی بات ماننے سے انکار

واشنگٹن(ایجنسیاں)
امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا حکم دیا تو ایٹم بم نہیں چلاﺅں گا، ہر حملے سے پہلے بہت سے پہلوﺅں پر غور کرنا ہوتا ہے۔ ہالی فیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جان ہیٹن نے کہا کہ ہم کوڑھ مغز اور بے وقوف لوگ نہیں۔ جب ذمہ داری دی گئی ہے تو اس پر سوچ بچار کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ اگر حکم غیر قانونی ہوا تو صدر کو بتائیں گے تاکہ دیگر آپشنز پر غور کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر مختلف پابندیاں عائد کی ہیں لیکن ان پابندیوں کا بھی شمالی کوریا پر کوئی اثر نہ ہوا اور انہوں نے مزید تجربات کرڈالے جس کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے شمالی کوریا کے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔