نماز جمعہ کے دوران مصر کی جامع مسجدمیں دھماکہ،85افراد جاں بحق ، 150سے زائد زخمی

قاہرہ(ایجنسیاں)
مصر کے صوبہ سنائی کے شہر عریش کے قریب بر العبید میں جامع مسجد کے باہر دہشت گردوں کے بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں85افراد جاں بحق جبکہ150سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے مصری صوبے سناءکے درارلحکومت عریش کے مغرب میں برالعبید کی الروضہ مسجد میں نمازیوں پر بم حملہ کئے ہیں جبکہ ان پر فائرنگ بھی کی گئی ہے، اس حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 85افراد جاں بحق جبکہ150سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ اس وقت کیا گیا جب افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے،حملے کے بعد بڑی تعداد میں ایمبو لینسز اور ریسکیو کی گاڑیوں کو جائے وقوع پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔وزارت صحت کے مطابق حملے کے بعد درجنوں لاشیں مسجد میں بکھری ہوئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔