ٹرمپ کا اقدام ناقابل قبول ،قطر ہمیشہ کی طرح آج بھی فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے ،آزادی القدس کی تحریک جاری رہے گی :امیر قطر

دوحہ ۔8دسمبر(ایجنسیاں)
امیر قطر الشیخ تمیم بن خلیفہ آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماو¿ں نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی اور اس کے بعد پیدا ہونےوالی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرامیر قطر نے امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کے حوالے کرنے کے اعلان کوخطرناک اور ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قراردادوں اور بین الااقوامی قوانین کی توہین ہے۔ قطر نے کھل کر فلسطینی کاز کی ہمیشہ حمایت کی اور آج بھی قطر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔امیر قطر نے حماس رہ نما سے بات کرتے ہوئے فلسطینیوں میں مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
امیر قطر کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی حکومت کے فیصلے پر عالمی رہ نماو¿ں سے بات چیت کی ہے۔ دیگر عالمی رہ نماو¿ں سے بات چیت کے ساتھ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ان کے اقدام پر خبردار کیا ہے۔اس موقع پر حماس رہ نما نے کہا کہ ان کی جماعت القدس کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔