آسٹریلیا میں ایک مسلم امام کا ہم جنس پرستوں کیلئے علاحدہ مسجد بنانے کا اعلان

کنبرا۔10جنوری(ملت ٹائمز ایجنسیاں)
کچھ انتہاءپسند غیرمسلم تو اسلام سے منافرت رکھتے ہی ہیں لیکن بسااوقات کچھ نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے ایسی خبر سامنے آ جاتی ہے کہ شرپسند غیرمسلموں کی فتنہ انگیزیاں بھولادی جاتی ہیں۔ اب ایسے ہی ایک مسلم امام نے آسٹریلیا میں ایسی مسجد بنانے کا اعلان کر دیا ہے کہ سن کر آپ پریشان رہ جائیں گے۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نور ورسیم نامی یہ امام ہم جنس پرست ہے اوراس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرستوں کے لیے ایک مسجد بنائے گا جہاں ہر طرح کے لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی اور یہ مسجد ہم جنس پرستوں کے لیے محفوظ عبادت گاہ ہو گی۔“
رپورٹ کے مطابق امام نورورسیم اس سے قبل آسٹریلوی شہر میلبرن کی سب سے بڑی مسجد کے امام رہ چکے ہیں، لیکن جب 2010ئ میں وہ ہم جنس پرست کے طور پر سامنے آئے تو علاقے کے مسلمانوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا اور انہیں امامت سے ہٹا دیا گیا۔ تب سے وہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے علمبردار بن کر سامنے آئے ہیں اور اب ان کی طرف سے یہ شرمناک اعلان کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے روزانہ ہم جنس پرست مسلمانوں کی فون کالز موصول ہوتی رہتی ہیں جو مجھ سے مدد مانگتے ہیں۔ انہیں کمیونٹی میں ہر وقت خطرے کا سامنا رہتا ہے اور وہ کسی مسجد میں نہیں جا سکتے۔چنانچہ میں ایسی مسجد بنانے جا رہا ہوں جس میں ایسے لوگ محفوظ رہ کر عبادت کر سکیں گے۔“