انصاف کے دیوتا کو گونگا بہرا کرنے کی کوشش ، صرف الیکشن جیتنے کا کام ہورہا ہے:شیوسینا

ممبئی13 جنوری ( ملت ٹائمز)
پریس کانفرنس کرنے والے سپریم کورٹ کے چار ججوں کی تعریف کرتے ہوئے شیوسنیا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے امید ظاہر کی کہ ان کے خلاف جانب دارانہ کاروائی نہیں ہوگی ۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جے چےلامےشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لو کر اور اور جسٹس کورین جوزف نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے سپریم کورٹ انتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے اور ساتھ ہی جمہوریت پر خطرہ بھی بتایا تھا۔ ججوں کے اس اقدام پر رد عمل اظہار کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ انصاف کے دیوتا کو گونگا بہرا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ صرف الیکشن جیتنے کا کام چل رہا ہے۔ کل جو ہوا بہت ہی حیران کن ہے۔ اس سے یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ نظام ِعدل پر بھروسہ کریں یا نہیں۔ شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو نظام عدل میں کوئی دخل نہ دے کر اس کو کام کرنے دینا چاہئے۔ جج بی ایچ لویا کی مشتبہ موت کی جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔ اگر کچھ غلط نہیں ہے تو ڈر کس بات کا ہے ۔