دوحہ۔11فروری(ایجنسیاں)
قطر نے اسرائیل کے زیرِ محاصرہ ہونے والے غزہ کے علاقے کو 9 ملین ڈالر کی فوری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق قطر حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے زیر محاصرہ ہونے والے غزہ کے علاقے کو 9ملین ڈالر کی فوری امداد دینے کا اعلان کرتے ہیں ،قطری غزہ کی نشاطِ نو کمیٹی کے صدر محمد الا امادی نے اپنے ایک تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الا ثانی نے غزہ کی پٹی کے لیے فوری طور پر 9 ملین ڈالر دینے کی ہدایت کردی ہے۔امدای کا کہنا ہے کہ یہ رقم، ادویات، طبی سازو سامان، بنیادی خوراک اور ایندھن کی کمیابی کے باعث مشکل دور سے گزرنے والے غزہ کے عوام کی امداد کے لیے دی گئی ہے۔





