۔ساﺅتھ افریقہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ امریکی سفارت خانہ کی منتقلی کے دوران مظاہرہ کررہے فلسطینی پر فائرنگ کرنا بربریت او رقابل مذمت ہے جس میں اب تک 60 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں ۔
جوہانسبرگ (ملت ٹائمز)
فلسطین میں گزشتہ روزئی اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے ساﺅتھ افریقہ نے اسرائیل سفیر کو غیر معینہ مدت کیلئے ملک چھوڑدینے کا حکم دے دیاہے ۔
ساﺅتھ افریقہ کے اخبار آئی وٹنیس نیوز کی رپوٹ کے مطابق ساوتھ افریقہ کی حکومت نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سفیر کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملک چھوڑ نے کا حکم جاری کردیاہے ۔ساﺅتھ افریقہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ امریکی سفارت خانہ کی منتقلی کے دوران مظاہرہ کررہے فلسطینی پر فائرنگ کرنا بربریت او رقابل مذمت ہے جس میں اب تک 60 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں ۔
ساﺅتھ افریقہ کی معروف سماجی کارکن محترمہ سید النساءسید نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اسرائیل کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے سفیر کو واپس بھیج دیاہے ۔دیکر ملکوں کو بھی اس طرح کا قدم اٹھانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے ہزاروں فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے باون فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ان کی شہادت کے بعد مارچ کے بعد سے غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والے فلسطینیوں کی تعداد نوّے سے متجاوز ہو گئی ہے۔غزہ کے مکین اسرائیلی فوج کی چیرہ دستیوں اور گذشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے جاری اس فلسطینی علاقے کی ناکا بندی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔





