قذافی جیسا ہوجائے گا انجام ، شمالی کوریا کے سربراہ کم جون کو ٹرمپ کی دھمکی

2011ءمیں ایک عوامی تحریک کے دوران قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے امریکہ سرپرستی میں ناٹو افواج انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن(ایجنسیاں)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جون ان کے اس غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے دوران ان نے امریکی صدر کے ساتھ اپنے ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کم جونگ ان معاہدے کر لیتے ہیں تو ان کے تحفظ کی ضمانت دی جائے گی اور ان کے ملک کی لیبیا کے حکمران معمر قذافی جیسی تقدیر نہیں ہو گی۔ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا، ” اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ا±ن کا حشر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی طرح بھی ہو سکتا ہے۔“
واضح رہے کہ2011ءمیں ایک عوامی تحریک کے دوران قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے امریکہ سرپرستی میں ناٹو افواج انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔i
امریکی صدر نے اس موقع پر ایک کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اوول آفس میں بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں تک انہیں علم ہے کہ شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ ان اور ان کی ملاقات ابھی ممکن ہے، ”میرے خیال میں شمالی کوریا کی قیادت چین کے حالیہ دو دوروں کے بعدممکنہ طور پر بیجنگ کے اثر میں آ گئی ہے“۔ٹرمپ اور ا±ن کی ملاقات بارہ جون کو طے ہے۔ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے تناظر میں بدھ کے روز امریکی صدر سے طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

SHARE