نئی دہلی (پریس ریلیزملت ٹائمز)
مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے زیر اہتمام اٹھارہواںآل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کا مورخہ ۸۲جولائی ۸۱۰۲ءکو صبح ۸ بجے اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ آغاز ہو رہا ہے جو کہ مورخہ ۹۲جولائی ۸۱۰۲ءکی شام تک جاری رہے گا۔ اس مسابقہ میں پورے ملک سے بلاتفریق مسلک دینی و عصری مدارس و جامعات کے آٹھ سو سے زیادہ طلبہ شریک ہورہے ہیں۔ جن کا ملک کی مقتدر جامعات و مدارس کے معتبر و نامور قراءکرام امتحان لیں گے۔ یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مسابقے کے کل چھ زمرے ہیں۔ اورہر زمرے کے امتحانات ۸۲جولائی کی صبح سے شروع ہوکر ۹۲جولائی کی شام تک جاری رہیں گے۔ البتہ زمرہ ششم جو ترجمہ و تفسیر قرآن کریم پر مشتمل ہے کاا متحان ۸۲ جولائی ۸۱۰۲ءکو دس بجے صبح تا ساڑھے بارہ بجے دن منعقد ہوگا۔
ناظم عمومینے مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کے انعقاد کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند ہر سال آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کرتی ہے تاکہ مسلمانوں کے اندر قرآن کرےم کی تلاوت، تجوےد وحفظ اور اس کے معانی وتفسےر پر غور وتدبر کا شوق پےدا ہو، ان کی زندگی قرآنی تعلےمات سے ہم آہنگ ہو اور نئی نسل کے اندر مسابقتی ذوق بےدار ہو۔اللہ کے بندوں تک ان کے خالق و مالک کا پیغام عام ہو اور عمل بالقرآن کی برکت سے قوم و ملت اور انسانیت امن وشانتی اور ترقی وفلاح سے ہمکنار ہوسکے۔