دنیا بھر میں لگی نفرت کی آگ کومحبت سے بجھائیں:مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

 جامع مسجد پناما میں مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نےکہا محمد رسول اللہؐ کے پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت 
پناما(پریس ریلیز)

دنیا میں لگی نفرت کی آگ کو بجانے کیلئے محمدؐکے پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔مادیت اور اقتدار کے حصول کیلئےانسانوں کے دلوں میں ایک دوسرے  کے خلاف پیدا کی جا رہی نفرتوں کو صرف اور صرف محبت سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔
پیغام انسانیت کے عنوان پر پناما سینٹرل امریکہ کی جامع مسجد میں ایج جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے مشہور عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کہاکہ موجودہ وقت میں کوئی ملک بچا نہیں ہے جہاں نفرت کا زہر نہ گھولا جا رہا ہو۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کے دشمن مذہب کی آڑ میں ایسا ماحول بنانے میں مصروف ہیں جہاںوہ ایک دوسرے سے بر سرپیکار ہیں۔بالخصوص اسلامی ممالک اور برصغیر پاک و ہند کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر جگہ انسانیت دم توڑ رہی ہے اور نفرتوں کا راج ہے۔ایسے پراگندہ ماحول میں محمد رسول اللہؐ کے پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ایک دوسرے کے خون کے پیاسے لوگوں میں لگی نفرت کی آگ کو اسلام کے امن و آشتی کے آفاقی پیغام کے ذریعہ ہی بجھایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر جامع مسجد پناما کے امام و خطیب مفتی عبدالقادر بھٹٔی،حاجیادریس تالیا،مولانا زکریا اسماعیل رواتسربراہ اعلیٰ التربیہ اسلامک اکیڈمی ،الیاس بھائی سیادات،پشیر بھائی پٹیل اور پناما میں قطر کے سفیر بھی موجود تھے۔اس پروگرام میں تعداد کثیر میںعرب کے باشندے بھی موجود تھے

SHARE