بجنور(ملت ٹائمز)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ محلہ حکیم پورہ قصبہ سہنسپور بجنور یوپی الہند کے زیر اہتمام72 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی ۔ آغاز حافظ محمد سالم سلمہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔حافظ محمد انصار سلمہ نے ترنگا زندہ آباد کے عنوان سے ایک بہترین ترانہ پیش کیا۔ مدرسہ کے دیگر طلبہ نے حب الوطنی کے گیت گائے اور آزادی کے عنوان پر تقریر پیش کی۔تقریب میں مدرسہ کے جملہ اساتذہ کرام نے شرکت کی، مدرسہ کے ذمدار عالیجناب قاری محمد تحسین صاحب دامت برکاتہم طلبہ کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے نصیحت کی کہ طلبہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔تقریب کا اختتام مدرسہ کے صدر مدرس جناب محمد عابد صاحب قاسمی کی دعا پر ہوا۔