مدرسہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ششماہی امتحان کے موقع پر مفتی محمد الیاس قاسمی کی طلبا کو نصیحت
بجنور( احمد شہزاد قاسمی)
مدرسہ “سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ” محلہ “حکیم پورہ” قصبہ “سہسپور”ضلع بجنور ” کے زیرِ اہتمام ششماہی امتحان 2 ربیع الاول 1440ہجری 11 نومبر 2018 بہ روز اتوار منعقد ہوئے
اس موقع پر مفتی محمد الیاس قاسمی نے طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیم کا حصول اللہ کی طرف سے انتخاب ہے اس انتخاب اور نعمت کی قدر کریں اور خوب محنت سے پڑھیں نیز اپنے لئے دینی طرزِ حیات کو تر جیح دیں چونکہ دینی طرزِ حیات ہی سے قوموں کے عروج وکمالات وابستہ ہیں اور دینی واخلاقی تعلیم وتربیت کا نہ ہونا قوموں کو زوال وپستی کی طرف لے جاتا ہے اس لئے ہمارا کوئی بھی عمل دینی واخلاقی تعلیم وتربیت سے خالی نہ ہو
واضح رہے کہ مدرسہ ابو بکر صدیق ایک مثالی ادارہ کے طور پر دینی خدمات انجام دے رہا ہے جو عصری تعلیمی اداروں میں تعلیم پانے والے مسلم بچوں کی دینی واخلاقی ضرورت کو بحسن وخوبی پورا کر رہا ہے
امتحان میں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبا وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا بطور ممتحن مفتی محمد الیاس قاسمی مفتی محمد احتشام الحق مولانا انصار ندوی احمد شھزاد قاسمی نمائندہ ملت ٹائمز۔قاری لعل محمد حافظ رئیس الحسن شریک ہوئے۔