سرحدی دیوار کی تعمیر پر ٹرمپ آگ بگولہ ۔ میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار کی تعمیر کی مخالفت سے ناراض ہوکر میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن(ایم این این )
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار کی تعمیر کی مخالفت سے ناراض ہوکر میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دھمکی دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سینیٹ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی مخالفت پر پیدا ہونے والے تنازعے نے شدت اختیار کرلی ہے۔ امریکی صدر نے میکسیکو سرحد ہی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں میکسیکو کی سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے، دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈ کی منظوری کے لیے ڈیموکریٹک نے بل پر دستخط نہیں کیے تو امیگریشن قوانین تبدیل کرکے میکسیکو سرحد کو مستقل طور بند کردیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صد ٹرمپ کا حالیہ بیان غیر واضح ہے جس میں امیگریشن قوانین کو تبدیل کرنے اور سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے طریقہ کار کو بیان نہیں کیا گیا ہے اس لیے یہ ناقابل عمل دھمکی ہے۔

SHARE