کاٹھمنڈو(ایم این این )
نیپال میں ’سمٹ ایئر‘ کے ایک طیارے کا ایک دوسرے طیارے سے تصادم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق جس وقت حادثہ ہوا سمٹ ایئر کا طیارہ تینزنگ ہلیری لوکلا ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے والا تھا۔ ’نیپالی ٹائمز‘ کے مطابق حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوائے ہیں جن میں ایک پائلٹ اور ایک پولس افسر شامل ہیں۔ حادثہ میں 5 دیگر افراد زخمی ہیں ۔
ہمالین ٹائم کو ایک پولس افسر نے بتایا کہ متاثرین کو ایئر لفٹ کر کے کھٹمنڈدو لے جایا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج و معالجہ کیا جائے گا۔ چشمدیدوں کے مطاب جس وقت حادثہ پیش آیا ایئر سمٹ کا طیارہ پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور اس کا ایک دسرے جہاز (مانگ ایئر چوپر) سے تصادم ہو گیا۔ سمٹ ایئر کے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ چوپر میں سواار 4 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
Lukla Plane Collision Kills 3
Summit Air plane ploughs into helicopter on Nepali New Year.
Full report with updates here:#Nepal #aviation #Lukla https://t.co/AKVhDYZngQ— Nepali Times (@NepaliTimes) April 14, 2019