برلن(ایم این این )
جرمن دارالحکومت برلن کی ایک مسجد کو پستول کی گولی بطور دھمکی ارسال کی گئی۔ انجمن قومی اتحاد اسلامیکے زیر انتظام غازی عثمان پاشا مسجد کی انجمن کے صدر علی شینیل نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ نیو زی لینڈ کے حملے کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں سے ہمیں دھمکی آمیز خطوط مل رہے ہیں جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب کی بار ہمیں پستول کی گولی دھمکی کے طور پر بھیجی گئی ہے جس سے ہمارے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ رمضان میں دعوت افطار کی منسوخی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ کمیٹی کے ارکان کریں گے۔ دوسری جانب پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔