جامعۃ القاسم کی جانب سے سیلاب متاثرین کے درمیان ریلیف کی تقسیم کا کام مسلسل جاری، مفتی عثمانی نے کہا اپنی ضرورت پر دوسرے کو ترجیح دیں

سپول (پریس ریلیز) اسلام کی تاریخ کاایک ایسا واقعہ بھی ہےکہ زخمی آدمی، زندگی کی آخری سانس؛ لیکن جب پانی لایاگیا تودوسرے پیاسے کی طرف بڑھا دیا اس نے تیسرے پریشان حال کودینے کااشارہ کیاجب وہاں پانی لے کر پہنچا توانتقال کرچکاجب پہلے کےپاس آیا تو وہ بھی اللّہ کےپیارے ہوچکےاس سے پتہ چلتا ہے کہ اپنی ضرورت پردوسرے کوترجیح دیں. یہی اسلامی تعلیم ہےجوایثار. قربانی. اپنے پردوسروں کےترجیح کوابھارتاہےیہ باتیں معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی پرتاپ گنج سپول نے ادراہ کی جانب سے ریلیف تقسیم کے موقع پر کہا. انہوں نے کہا کہ مصیبت زدہ انسانوں کی خدمت اور مددہمارادینی اوراخلاقی فریضہ ہے. واضح رہے کہ بہار میں آئے بھیانک اورتباہ کن سیلاب سے متاثرین صحیح سے نکل نہیں پائے تھےکہ پھر پانی بڑھنےاورندی میں طوفان نےان کی نیند اڑادی ہے.جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی پرتاپ گنج سپول کی جانب سے راحت رسانی کی ٹیم رات ودن متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ان کادکھ بانٹ رہی ہے اور کھانے. پینے. پہننے. اور ضروری دوا پہنچارہی ہے. گذشتہ دن یہ ٹیم مفتی محمد انصار قاسمی کی قیادت میں کوسی ندی کے بالکل قریب باندھ کےاندر پیرگنج پہنچی. متاثرین کےمطابق پہلی مرتبہ اس طرح کااچانک بھیانک سیلاب آیا. گھر کاکوئ سامان نہیں بچا.جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کی طرف راحت رسانی اور متاثرین کے ساتھ تعاون کو دیکھ کر اکبرعلی (پیرگنج) نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دعوت بھی کہ گاؤں میں رہ کر نہیں جاتے لیکن اتنی دور سے جامعہ القاسم کی ٹیم پریشانی و مشقت اٹھاکر گھرگھر جاکرانسانیت کے ناطے کام کررہی ہےاس موقع پر مفتی محمد انصار قاسمی نےکہاکہ جیسے ایک انسان دوسرے کی شرکت کے بغیر خوشی ومسرت کااظہار نہیں کرسکتی ایسی ہی مصیبت پریشانی اوردکھ میں ان کے پاس جائیں اور ان کاغم بانٹیں قرآنی تعلیم بھی یہی ہے پڑوسیوں کے ساتھ جہاں حسن سلوک کا تذکرہ ہےوہاں مذہب کی قید نہیں بلکہ جوبھی ہو اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں. فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نےکہا اس وقت جو ملک کے حالات ہیں اس کے پیش نظر ہم راحت رسانی. خدمت خلق. بے بس اور پریشان حال لوگوں کے ساتھ ہمدردی بلا تفریق مذہب وملت کے بحیثیت انسان کریں تا کہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوں واضح رہے کہ ٹیم میں ان کے علاوہ ناظم مظہر حسین عثمانی. مولانا علی احمد رازی سیکرٹری ریلیف جامعۃ القاسم. مولانا محمد فیاض قاسمی ناظم کتب خانہ. حافظ صدام حسین عثمانی . محمد الطاف حسین. عبدالجبار وغیرہ تھے