کرناٹک میں مسلم خواتین کااحتجاج. پرینکا ریڈی کے مجرموں کو پھانسی دینےکا مطالبہ

شیموگہ: (عبدالرزاق) پیس آرگنائزیشن شعبہ خواتین نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کرتے ہہوئے وٹرنری ڈاکٹر پرینکا ریڈی کے ساتھ حیوانیت کرنے کے بعد اسے زندہ جلادینے کے معاملہ کے خلاف آواز بلند کی اور مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیاتاکہ آئندہ اس طرح کی غیر انسانی حرکت کرنے کی کوئی ہمت کر نہ سکیں۔پیس آرگنائزیشن شعبہ خواتین صدراحساس نایاب کی سرپرستی میں کئے گئے احتجاج کے دوران ضلع انتظامیہ کے زریعہ صدر ہند کو میمورنڈم پیش کیا ۔جس میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔حیدرآباد کے تلنگانہ میں وٹرنری ڈاکٹر پرینکاریڈی کے ساتھ جو کچھ ہہواجس ملک کاسرشرم سے جھک گیا ہے۔اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہہورہا ہے۔خواتین۔طلبہ اور کم سن بچیوں کے ساتھ مسلسل اس طرح کے معاملات پیش آرہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں مجرموں کو سخت سزادلوانے میں ناکام ہہوتی جارہی ہیں۔ظلم زبردستی اور عصمت دری جیسے معاملات سے عورتوں اور لڑکیوں میں ایک طرح کا خوف ساپیدا ہہونے لگا ہے۔اگر عصمت دری کےمجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں دی گئی تواس طرح کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہہو سکتا ہے۔خواتین۔طلبہ۔اور جو خواتین روزی روٹی کے لئے کام پرجاتی ہیں۔ان کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی حکومتیں ناکامی کی طرف گامزان ہیں۔عصمت دری اور قتل کے مجرموں کا تحفظ نہیں بلکہ انہیں سخت سزادینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ سیاسی جماعتیں زات ۔مزہب کے نام پر سیاست کرنےمیں سرگرم ہیں۔اس موقع پر احساس نایاب اور دیگر زمہ دار خواتین نےقتل کی مزمت کرتے ہہوئے کہاکہ حکومت کو چائیے کہ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ڈاکٹر پرینکا ریڈی کے ساتھ جوکچھ ہہواانسانیت کے نام پرایک بدنماداغ ہے۔انہوں نے آخر میں مطالبہ کیا کہ مجروں کوضمانت نہ دی جائے۔ قانونِ میں اور سختی لائی جائے اورعدالت میں کسی طرح کی کاروائی اور سماعت کے بغیر مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے اس موقع پرریاض احمد۔ریشما۔عایشہ۔نورجہاں۔فاطمہ وغیرہ موجودتھے تصویر میل کی گئی ہے