نئی دہلی: (آئی این ایس انڈیا) ملک میں وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو گھیر رہی ہیں۔ خاص کرتھالی اوراب موم بتی پراپوزیشن کاکہناہے کہ ضروری اشیاءدستیاب نہیں ہیں، لیکن ان پربات کرنے کی بجائے ادھرادھرکی باتیں کی جارہی ہیں۔ایسے میں وزیراعظم نریندرمودی نے مختلف طبقات سے بات چیت کاسلسلہ شروع کیاہے۔پہلے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیوکانفرنس سے میٹنگ، پھر صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کے گورنروں سے گفتگو، مودی کی کھلاڑیوں سے بات چیت اور اب مودی نے اپوزیشن لیڈروں سے بات کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سابق صدر پرنب مکھرجی اور پرتیبھا پاٹل سے بات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوگوڑا سے بھی اس موضوع پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ سابق صدر اور سابق وزرائے اعظم کے علاوہ نریندر مودی نے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔ ان لیڈروں میں سونیا گاندھی، ملائم سنگھ، اکھلیش یادو، ممتا بنرجی، نوین پٹنائک، کے چندر شیکھرراؤ، اسٹالن اور پرکاش سنگھ بادل کے نام شامل ہیں۔ ملک میں وباپرحکومت کی تیاریوں کو لے کر وزیر اعظم مختلف لوگوں سے مسلسل بات کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں انہوں نے اتوار کو سابق صدر، سابق وزیر اعظم اوردیگرپارٹی کے لیڈروں سے تبادلہ خیال کیا۔ ملک فی الحال وائرس کی وباکاکس طرح شکار ہے اور حکومت کی اس کے خلاف کیا تیاریاں ہیں، اس پربحث کی گئی ہے۔