فرانس میں اس وائرس سے متاثرین سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
پوری دنیا میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد ساڑے 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لااکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اس وقت امریکہ سر فہرست ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد ساڑے پانچ لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ کے بعد اٹلی دنیا کاوہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں اموات کی تعداد ساڑے 19ہزار سے اوپر ہےجبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ56 ہزار ہے۔ اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد ابھی بھی یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے۔جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد تین ہزار کے اوپر ہے۔
فرانس میں اس وائرس سے متاثرین سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور برطانیہ میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ایران میں متاثرین کی تعداد 71 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4400 سے اوپر ہے۔پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 91 ہے۔ ہندستان میں اضافہ کارجحان جاری ہے اور اب تک 273 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں ۔