اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے کے الزام میں پولیس نے جمعہ کو امام سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے کے الزام میں پولیس نے جمعہ کو امام سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر بپن کمار مشرا نے بتایا کہ قیصر گنج علاقے کے بیری مہیش پور گاؤں واقع مسجد میں نماز پڑھنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں پولیس نے امام سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی افراد کو قرنطینہ کے لئے راجکیہ بالیکا انٹر کالج بسیا پاسی جرول روڈ بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دفعات 188، 269، 270 اور وبائی بیماری ایکٹ کی دفعہ 3، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مشرا نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل کرایا جا رہا ہے اور حکم کی نافرمانی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔