نئی دہلی: (پریس ریلیز) کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ عوام بھی برابر کا تعاون کررہے ہیں اور مختلف این جی اوز مختلف انداز میں حکومت اور عوام کو مدد پہونچا رہے ہیں ۔ غریبوں اور مزدوروں کے درمیان کھانا اور دیگر ضروری اشیاءتقسیم کررہے ہیں ۔ تعاون ٹرسٹ کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن میں مسلسل غریبوں کے راشن کی تقسیم ہورہی ہے اور مختلف علاقوں میں محتاجوں اور ضرروت مندوں کے درمیان فوڈ کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ اس درمیان تعاون ٹرسٹ نے دہلی کے اوکھلا میں سنیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا ہے۔ تعاون کے ارکان نے آج دہلی کے شاہین باغ ، ابوالفضل اور دیگر محلوں میں سنیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا۔ ٹرسٹ کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ کرونا وائرس ایک مہلک بیماری اور خطرناک وباءہے ۔ اس کے خلاف لڑائی میں ہم حکومت کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں عوام کو بچانے اور سرکار کا ساتھ دینے کی۔ انہوں نے کہاکہ سنیٹائزر کا استعمال ایک احتیاطی تدبیر ہے جسے اختیار کرنے کی حکومت اور صحت محکمہ کی جانب سے باربار تاکید جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے ہماری اپیل ہے کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ جسمانی فاصلہ قائم رکھیں اور اس مرض کے خلاف مل جل کرلڑیں ۔