ارطغرل غازی کی نشریات اب ہوگی ہفتہ میں صرف تین دن ۔پی ٹی وی کے فیصلہ سے شائقین میں مایوسی

اسلام آباد – نئی دہلی (ملت ٹائمز) پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی ہوم نے ماہ رمضان میں لگاتار ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی نشر کرنے کے بعد اب اسے ہفتہ میں صرف تین دن نشرکرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی ٹی وی نے اپنے یوٹیوب اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو جاری کرکے بتایاہے کہ ڈیرلس ارطغرل پی ٹی وی پر اب ہفتہ میں صرف تین جمعہ ۔ سینچر اور اتوار کو نشر کیا جائے گا ۔ ماہ رمضان میں ڈرامہ کی اردو ڈبنگ لگاتار شام سات بجے پی ٹی وی پر نشر ہوئی تھی جسے پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ملی ۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پر اس ڈرامہ کو ریکاڈ ساز کامیابی ملی ۔ اس ڈرامہ کی اردو ڈبنگ کیلئے الگ سے ایک چینل بنایاگیا” ٹی آر ٹی ارطغرل بائی پی ٹی وی “۔اس چینل کو صرف ایک ماہ میں چار ملین سے زیادہ لوگوں نے سبسکرائب کرلیاہے اور اس کے پہلے ایپی سوڈ کو 43 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھ رکھاہے ۔ ہر قسط کا ویوز تقریبا 6ملین سے زیادہ ہے ۔یوٹیوب پر ارطغرل غازی کو ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبولیت ملی ہے ۔
ہفتہ میں صرف تین نشرکرنے کے فیصلہ سے ارطغرل غازی کے شائقین مایوس ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے روزانہ دکھانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ترکی زبان میں یہ ڈرامہ کل 150 قسط اور پانچ سیشن پر مشتمل ہے اور ہر ایک قسط کا دورانیہ دو سے ڈھائی گھنٹہ ہے ۔ پاکستان میں اردو ڈبنگ کرکے یہ ڈرامہ 45 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل قسط بناکر دیکھاجارہاہے جس کے اب تک 29 قسط نشر ہوئے ہیں ۔ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے قیام کیلئے ہونے والی جدوجہد کو پیش کیا گیا ہے جس کا مرکز ی کردار خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کو بنایاگیاہے ۔