مسلم آئی اے ایس ،آئی پی ایس کو دہشت گرد اور جہادی کہنے والے دوردرشن نیوز کے مالک کو کیا جائے گرفتار: آصف

نئی دہلی: آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا کہ جامعہ اور دیگر ذرائع سے منتخب کردہ مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس کو منسوخ شدہ ذہنیت کا شخص یہ کہے کہ لوگ جب خدمت میں آئیں گے تو جہادی اور دہشت گرد بن جائیں گے بہت ہی شرمنا ک ،دیش دروہی بیان ہے ۔ ایسے موقع پرست لوگ ہی ملک کے بھائی چارے کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجنا چاہئے۔ آصف نے بتایا کہ دوردرشن نیوز چینل کے مالک سریش چوہان نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس جو اس بار یو پی ایس سی سے منتخب ہو آئے ہیں انہیں جہادی اور دہشت گرد کہا گیا ہے۔ جبکہ 14 فیصد مسلم امیدواروں میں سے صرف 4 فیصد منتخب ہوئے ہیں اور وہ خود اپنی قابلیت پر ہی آئے ہیں۔ جبکہ پچھلی بار یہ تعداد 3.7 کے آس پاس تھی۔ لہذا اس معاملے میں ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ، کچھ لوگ ان پر اس طرح کے ناقص الزامات لگاتے ہیں ،تو ایسے لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جانا چا ہئے ۔ تاکہ ہمارے ملک کا ادارہ یوپی ایس سی اور آئی پی ایس ، آئی اے ایس کی توہین نہ ہو ، انہیں لوگوں کی وجہ سے ہی ملک کا بھائی چارہ خطرے میں پڑجاتا ہے ۔ در حقیقت یہ سریش چوہان جیسے لوگ ہیںجو ملک میں نفرت کے بیج بوتے ہیں۔