نئی دہلی: (یوا ین آئی) حکومت بہار کے اردو سے متعلق حالیہ سرکلر کی مخالفت کرتے ہوئے پروفیسر انور پاشا نے کہا کہ بہار میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے اور یہ آئینی و قانونی درجہ ہے، جسے حکومت نے مجروح کرنے کی کوشش کی ہے اس لئے اسے فوراً واپس لیا جانا چاہئے۔
پروفیسر پاشا جو کنوینر کل ہند انجمن اساتذۂ اردو جامعات ہند ہیں،نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار حکومت کے ذریعے حال ہی میں جاری نوٹیفیکیشن اردو کی اس آئینی حیثیت کو مجروح کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے جو کہ اردو آبادی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں حکومت بہار کو انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے اس نوٹی فکیشن کو واپس نہیں لیا تو ریاست گیر سطح پر اس اردو مخالف اقدام کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔