ایم آئی ایم جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شہنواز عالم کا ٹکٹ کنفرم، لوگوں میں خوشی کی لہر

ارریہ: (معراج خالد) بہار اسمبلی انتخاب میں لوگوں کی نظر جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ پر لگی ہوئی تھی جہاں ایم آئی ایم نے مرشد عالم کے امیدوار ہونے کا اعلان کیا تھا لوگوں نے بغاوت شروع کر دی بلاک صدر عبداللہ سالم قمر خواتین ونگ ضلع صدر گلشن آرا سمیت کارکنان نے پارٹی پر ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا ریاستی صدر اخترالایمان اور یوتھ ریاستی صدر عادل حسن آزاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا لیکن ان سب کے بیچ آج راجد کے رکن اسمبلی جوکی ہاٹ اور سیمانچل گاندھی مرحوم تسلیم الدین کے چھوٹے بیٹے شہنواز عالم کو پارٹی نے ٹکٹ دیکر تمام اٹکلیں ختم کردی ۔

نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے شہنواز عالم نے کہا کہ ایم آئی ایم نے مجھ پر اعتماد کیا اس کیلئے شکریہ دراصل سیاست میں ہم نے اپنی کام کے ذریعہ لوگوں کے دل میں اپنے لئے جگہ بنائی ہماری اس بے لوث خدمت کی بنیاد پر ہی راجد نے مجھے سیمبول دینے کے باوجود بھی ٹکٹ سے محروم کردیا لیکن جوکی ہاٹ کی عوام چاہتی تھی کہ اس بیٹا اس کا بھائی اس کا نیتا بنے اس لئے میں آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کی تیاری کر رہا تھا ایم آئی ایم کے عہدیداران کو میرے تئیں اعتماد کا بیحد شکریہ انہوں نے لوگوں سے دعا اور حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید ہمت اور حوصلے سے جوکی ہاٹ کیلئے کام کروں گا اور عوام کے اعتماد پر مکمل اترنے کی کوشش کروں گا۔