سیتامڑھی کے ایک گاؤں میں مسجد کی تعمیر پر اکثریتی طبقہ نے لگادی پابندی مندر میں ہوئی خفیہ میٹنگ، اقلیتی طبقے میں خوف کا ماحول

سیتامڑھی: (ملت ٹائمز) سیتامڑھی ضلع کے بیرگنیاں تھانہ حلقہ کے پچٹکی پنچایت میں زیر تعمیر مسجد کے کام کو اتوار کے روز اکثریتی طبقہ نے مندر میں میٹنگ کر طاقت کے بل پر روک دیا ہے۔اقلیتی طبقہ کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے وہ اپنی زبان کھولنے کو تیار نہیں ہے۔ملت ٹائمز کے نمائندہ اکرم ظفیر نے گاؤں جاکر پورے معاملہ کی تفصیلات حاصل کی ہے۔ پوری تفصیلات ملت ٹائمز کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہے۔
ملت ٹائمز سے گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ بیرگنیاں تھانہ کے پچٹکی پنچایت کے براہی گاؤں کے وارڈ نمبر چھ میں اقلیتی طبقہ کی جانب سے مسجد تعمیر کے لئے زمین تیار کر آگے کا کام شروع کیا گیا کہ اکثریتی طبقہ کی جانب سے گاؤں کے ہی مندر میں میٹنگ ہوئی جس کے بعد مسجد کے کام کو رُکوا دیا گیا.جس کے بعد اقلیتی طبقے کے لوگ دہشت اور خوف میں ہیں.اکثریتی طبقہ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ یہاں کبھی مسجد نہیں تھی اس لئے مسجد نہیں بنے گی.اس بارے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شبانہ خاتون کہتی ہیں کہ ہندو طبقے کی طرف سے مندر میں میٹنگ ہوئی اور کہا گیا کہ مسجد نہیں بنے گی،ساتھ کہا جارہا ہے کہ اگر تم لوگ مسجد بنانے کی کوشش کی تو انجام برا ہوگا. آخر یہاں مسجد کیوں نہیں بنے گی ہمارے بچے ناخواندہ وی رہیں گے۔وہیں ایک خاتون نے نام اور تصویر نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسجد نہیں بنے دے رہا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ مندر میں میٹنگ ہوئی اور فیصلہ لیا گیا کہ اگر بنتا ہے تو (بلوا)فساد ہوگا.ایک سوال کے جواب میں بتائی کہ ہم تصویر اس لئے چھپارہے ہیں کہ آپ یہاں سے چلے جائیے گا ڈر ہے کہ کہیں حملہ نہ کردے.اس بارے میں وارڈ ممبر کے شوہر موہن ساہ نے بتایا کہ”مندر میں میٹنگ،یہاں مدرسہ چل رہا تھا کہ اچانک اسے توڑ کر،بولنے لگے کہ مسجد بنائیں گے.اس لئے مندر میں میٹنگ کیا گیا کہ مسلم طبقے کے لوگوں سے کہا گیا کہ آپ لوگ کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں تو آپ سماج کو بیٹھا کر رائے مشورہ لینا چاہیے.مسلمانوں کی تعداد کم ہے،وارڈ چھوٹا ہے.سماج کو پوچھنا ضروری ہے”.جب نمائندہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا آنے والے وقت میں وہاں مسجد بنے گی اس بارے میں انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں، وہیں اس بارے میں گاؤں کے ہی راجندر نے بتایا کہ”اگر کوئی کام کرنا یے تو گاؤں سماج کے رائے لے کر کچھ کرے تو یہ بہتر ہوگا.”پنچایت کے مکھیا ہردیو نرائن نے فون پر بتایا کہ”ہم کچھ نہیں جانتے،مندر مسجد سے مطلب نہیں ہے.پنچایت چناؤ نزدیک ہے کچھ نہیں بولیں گے.ابھی ہم پٹنہ میں ہے”.اس بارے میں مزید جانکاری کے لئے سیتامڑھی ایس پی اور مقامی بیرگنیاں تھانہ کے سرکاری نمبر پر اکرم ظفیر نے کئی مرتبہ فون کیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔